Monday, 8 January 2018

کیا کسی فرضی جہاں کی بات ہے

کیا کسی فرضی جہاں کی بات ہے
رسمِ  ہمدردی کہاں کی بات ہے
بات اس کی کتنی کڑوی کیوں نہ ہو
پھر بھی ربطِ جسم و جاں کی بات ہے
کر رہے ہیں وہ جو خوش کرنے کی بات
یہ بھی کوئی امتحاں کی بات ہے
عِشق کوئی آسمانی شے نہیں
تیرے میرے درمیاں کی بات ہے

عبدالحمید عدم

No comments:

Post a Comment