Sunday 11 May 2014

ایک ایک جھروکا خندہ بہ لب ایک ایک گلی کہرام

ایک ایک جھروکا خندہ بہ لب ایک ایک گلی کہرام
ہم لب سے لگا کر جام ہوئے بدنام بڑے بدنام
رُت بدلی کہ صدیاں لوٹ آئیں اُف یاد کسی کی یاد
پھر سیلِ زماں میں تیر گیا ایک نام، کسی کا نام
دل ہے کہ اِک اجنبی حیراں، تم ہو کہ پرایا دیس
نظروں کی کہانی بن نہ سکے ہونٹوں پہ رُکے پیغام
اے تیرگیوں کی گھومتی رو کوئی تو رسیلی صبح
اے روشنیوں ‌کی ڈولتی لو، اِک شام، نشیلی شام
رہ رہ کے جیالے راہیوں کو دیتا ہے کون یہ آواز
کونین کی ہستی منڈیروں پر تم ہو کہ غمِ ایام
بے برگ شجر گردوں کی طرف پھیلائے ہمکتے ہات
پھولوں سے بھری ڈھلوان پہ سوکھے پات کریں بسرام
ہم فکر میں ہیں اس عالم کا دستور ہے کیا دستور
یہ کس کو خبر اس فکر کا ہے دستورِ دو عالم نام

مجید امجد

No comments:

Post a Comment