Saturday, 10 May 2014

ہوا بہت ہے متاع سفر سنبھال کے رکھ

ہوا بہت ہے متاعِ سفر سنبھال کے رکھ
دریدہ چادرِ جاں ہے مگر سنبھال کے رکھ
پھر اس کے بعد تو قدریں انہیں پہ اٹھیں گی
کچھ اور روز یہ دیوار و در سنبھال کے رکھ
ابھی اڑان کے سو امتحان باقی ہیں
ان آندھیوں میں بال و پر سنبھال کے رکھ
یہ عہد کانپ رہا ہے زمیں کے اندر تک
تُو اپنا ہاتھ بھی دیوار پر سنبھال کے رکھ
پڑھیں گے لوگ انہیں میں کہانیاں تیری
کچھ اور روز یہ دامانِ تر سنبھال کے رکھ
ہوا کے ایک ہی جھونکے کی دیر ہے قیصرؔ
کسی بھی طاق پہ شمعِ سحر سنبھال کے رکھ

قیصر الجعفری

No comments:

Post a Comment