Tuesday, 27 May 2014

اک خیال خام میں مسحور کر رکھا مجھے

اک خیالِ خام میں مسحور کر رکھا مجھے
خود پرستی نے جہاں سے دور کر رکھا مجھے
بے سبب تھا اس جگہ پر وہ قیامِ سرسری
پر تھکن نے اس جگہ مجبور کر رکھا مجھے
خامشی سے دیر تک اس حُسن کا تکنا مجھے
دیر تک اس یاد نے رنجور کر رکھا مجھے
تیرگی اطراف میں بے حد تھی، لیکن اے منیرؔ
سحرِ غم نے اس میں مثلِ نُور کر رکھا مجھے

منیر نیازی

No comments:

Post a Comment