شہرِ ویران کے دروازے سے لگ کر روئے
اپنی پہچان کے دروازے سے لگ کر روئے
اب تو ہم کتنی دفعہ آنکھوں کی عادت کے طفیل
غم کے امکان کے دروازے سے لگ کر روئے
اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی
کیوں کسی مان کے دروازے سے لگ کر روئے
ہم ستائے ہوئے دنیا کے تیرے بعد اکثر
تیرے احسان کے دروازے سے لگ کر روئے
کوئی آواز، تسلی، نہ دلاسہ نکلا
کیسے انسان کے دروازے سے لگ کر روئے
ہم نے کب دل سے کہا تھا بھری برساتوں میں
تیرے پیمان کے دروازے سے لگ کر روئے
دل کے دروازے پہ روئے تو لگا ہے فرحتؔ
جیسے زندان کے دروازے سے لگ کر روئے
فرحت عباس شاہ
اپنی پہچان کے دروازے سے لگ کر روئے
اب تو ہم کتنی دفعہ آنکھوں کی عادت کے طفیل
غم کے امکان کے دروازے سے لگ کر روئے
اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی
کیوں کسی مان کے دروازے سے لگ کر روئے
ہم ستائے ہوئے دنیا کے تیرے بعد اکثر
تیرے احسان کے دروازے سے لگ کر روئے
کوئی آواز، تسلی، نہ دلاسہ نکلا
کیسے انسان کے دروازے سے لگ کر روئے
ہم نے کب دل سے کہا تھا بھری برساتوں میں
تیرے پیمان کے دروازے سے لگ کر روئے
دل کے دروازے پہ روئے تو لگا ہے فرحتؔ
جیسے زندان کے دروازے سے لگ کر روئے
فرحت عباس شاہ
No comments:
Post a Comment