Sunday, 15 June 2014

جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ

جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ

فلمی گیت

جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ
لٹایا دل نے خوشی کا یہ خزانہ
محبت کریں، خوش رہیں مسکرائیں
نہ سوچیں ہمیں کیا کہے گا زمانہ
جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ

ابھی تک مجھے یاد ہے وہ کہانی
نہ بھولے گا بچپن کا رنگیں زمانہ
جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ

یاں آنکھوں آنکھوں میں باتیں ہوئی ہیں
کسی نے نہ دیکھا کسی نے نہ جانا
جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ

تم آئے کہ بچپن میرا لوٹ آیا
ملا ہے مجھے زندگی کا بہانہ
جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ
لٹایا دل نے خوشی کا یہ خزانہ

تنویر نقوی

No comments:

Post a Comment