Sunday, 15 June 2014

آ جا میری برباد محبت کے سہارے

فلمی گیت

آ جا، آ جا
آ جا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے
آئے بھی ناں تھے، خشک ہوئے آنکھوں میں آنسو
نکلے بھی ناں تھے لٹ گئے ارمان بیچارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے

انجامِ محبت ہمیں معلوم ہے، لیکن
لیتے ہیں تیرے غم میں امیدوں کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے
تھا دل کو فقط تیری محبت کا سہارا
ہم نے اسی امید پہ دن اپنے گزارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے
آ جا میری برباد محبت کے سہارے
ہے کون جو بگڑی ہوئی تقدیر سنوارے

تنویر نقوی

No comments:

Post a Comment