فلمی گیت
آپ کو بھول جائیں ہم، اتنے تو بے وفا نہیں
آپ سے کیا گلہ کریں آپ سے کچھ گلہ نہیں
ہم تو یہ سمجھ رہے تھے یہ تم ملے پیار مل گیا
اک تیرے درد کے سوا ہم کو تو کچھ ملا نہیں
شیشۂ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے
ہم سے ہی بھول ہو گئی اُن کی کوئی خطا نہیں
کاش وہ اپنے غم مجھے دے دیں تو کچھ سکون ملے
وہ کتنا بدنصیب ہے غم بھی جسے ملا نہیں
جرم ہے گر وفا تو کیا، کیوں بے وفا کو چھوڑ دوں
کہتے ہیں اس گناہ کی ہوتی کوئی سزا نہیں
تسلیم فاضلی
No comments:
Post a Comment