ہر لحظہ مکیں دل میں تِری یاد رہے گی
بستی یہ اجڑنے پہ بھی آباد یاد رہے گی
ہے ہستئ عاشق کا بس اتنا ہی افسانہ
برباد تھی، برباد ہے، برباد یاد رہے گی
ہے عشق وہ نعمت جو خریدی نہیں جاتی
وہ آئے بھی تو ضبط سے لب ہل نہ سکیں گے
فریاد مِری، تنشۂ فریاد یاد رہے گی
یہ حسنِ ستم کوش، ستم کوش ہے کب تک
کب تک یہ نظر بانئ بے داد یاد رہے گی
وہ زلفِ پریشاں کا سنوارے نہ سنورنا
وہ ان کے بگڑنے کی ادا یاد رہے گی
سحر دہلوی
(کنور مہندر سنگھ بیدی)
No comments:
Post a Comment