Sunday, 4 January 2015

ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے

ہم تو کتنوں کو مہ جبیں کہتے
آپ ہیں اس لئے نہیں کہتے
چاند ہوتا نہ آسماں پر اگر
ہم کسے آپ سا حسیں کہتے
آپ کے پاؤں پھر کہاں پڑتے
ہم زمیں کو اگر زمیں کہتے
آپ نے اوروں سے کہا سب کچھ
ہم سے بھی کچھ کبھی کہیں کہتے
آپ کے بعد آپ ہی کہئے
وقت کو کیسے ہمنشیں کہتے
وہ جو واحد ہے میں بھی واحد ہوں
کس سبب سے ہم آفریں کہتے
  
گلزار

No comments:

Post a Comment