Thursday, 8 January 2015

سوئے مے کدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

سُوئے میکدہ نہ جاتے تو کچھ اور بات ہوتی
وہ نگاہ سے مے پلاتے تو کچھ اور بات ہوتی
گو ہوائے گلستاں نے میرے دل کی لاج رکھ لی
وہ نقاب خود اٹھاتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ بجا کہ کلی نے کھِل کر کیا گلستان مُعطر
مگر آپ مسکراتے تو کچھ اور بات ہوتی
یہ کھُلے کھُلے سے گیسُو انہیں لاکھ تو سنوارے
میرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
گو حرم کے راستے سے وہ پہنچ گئے خدا تک
تیری راہگزر سے جاتے تو کچھ اور بات ہوتی

آغا حشر کاشمیری

No comments:

Post a Comment