فلمی گیت
چنگاری کوئی بھڑکے تو ساون اسے بجھائے
ساون جو اگن لگائے اسے کون بجھائے
پت جھڑ جو باغ اجاڑے وہ باغ بہار کھلائے
جو باغ بہار میں اجڑے اسے کون کھلائے
ہم سے مت پوچھو کیسے مندر ٹوٹا سپنوں کا
کوئی دشمن ٹھیس لگائے تو مِیت جیا بہلائے
من مِیت جو گھاؤ لگائے اسے کون مِٹائے
مانا طوفان کے آگے نہیں چلتا زور کسی کا
موجوں کا دوش نہیں ہے یہ دوش ہے اور کسی کا
منجدھار میں نیّا ڈولے تو ماجھی پار لگائے
ماجھی جو ناؤ ڈبوئے تو اسے کون بچائے
آنند بخشی
No comments:
Post a Comment