اب کہیں کوچۂ بے مہر سے نکلا جائے
دل یہ کہتا ہے کہ اِس شہر سے نکلا جائے
کب سے پردیس کا سورج ہے سوا نیزے پر
چِلچلاتی ہوئی دو پہر سے نکلا جائے
دل گرِفتہ ہے تو ماحول بھی افسردہ ہے
سانس لینے کے لئے شہر سے نکلا جائے
اس سے پہلے کہ اذیت میں سکوں مِل جائے
درد کے پھیلے ہوئے زہر سے نکلا جائے
جوش کہتا ہے کہ ظلمت سے لڑا جائے سعیدؔ
ہوش کہتا ہے کہ اِس قہر سے نکلا جائے
دل یہ کہتا ہے کہ اِس شہر سے نکلا جائے
کب سے پردیس کا سورج ہے سوا نیزے پر
چِلچلاتی ہوئی دو پہر سے نکلا جائے
دل گرِفتہ ہے تو ماحول بھی افسردہ ہے
سانس لینے کے لئے شہر سے نکلا جائے
اس سے پہلے کہ اذیت میں سکوں مِل جائے
درد کے پھیلے ہوئے زہر سے نکلا جائے
جوش کہتا ہے کہ ظلمت سے لڑا جائے سعیدؔ
ہوش کہتا ہے کہ اِس قہر سے نکلا جائے
سعید خان
No comments:
Post a Comment