Saturday, 24 August 2013

کچھ تو علاج وحشت ہل من مزید کر

کچھ تو علاج وحشت ہل من مزید کر
فردوس کو سجا کے جہنم رسید کر
کرتے ہیں ابنِ جہل کیوں اسکی وضاحتیں
اپنی "زبان" سے "شرحِ" کلامِ مجید کر
شہ رگ کو چھوڑ کر میرے سینے سے لگ کبھی
دل میں قیام ساکنِ حبل الورید کر
کر دن کی تیز دھوپ میں آمیز چاندنی
راتوں کو آفتاب کی کرنیں کشید کر
دیکھے گا کون قتلِ بصارت کا حادثہ
تو اس پہ آپ اپنی بصیرت شہید کر
دس روز تک روا ہے تُجھے ماتمِ حسین
پھر سال بھر اطاعتِ شمر و یزید کر

 سید مبارک شاہ

No comments:

Post a Comment