دشتِ غربت میں ہیں اور رنجِ سفر کھینچتے ہیں
بارِ ہستی ہے جسے خاک بہ سر کھینچتے ہیں
جن چراغوں کو میسر نہیں اس کی محفل
انتظار اس کا سرِ راہگزر کھینچتے ہیں
زندگی پھر تجھے پیش ہے زندانِ دمشق
اشقیا پھر تیرے کانوں سے گہر کھینچتے ہیں
روشِ گل پہ، یہ کس وضع کے صیاد ہیں جو
باندھ کر طائرِ خوں بستہ کے پر کھینچتے ہیں
شہر سے جب بھی وہ جائے تو دعاؤں کا حصار
دیدۂ نم میرے تاحدِ نظر کھینچتے ہیں
جانتے ہیں کہ شکستہ ہے طنابِ امید
خیمۂ جاں تیرے کوچے میں مگر کھینچتے ہیں
تیری خوش نامی کا آتا ہے بہت دل کو خیال
گریہ کرتے ہوئے آواز اگر کھینچتے ہیں
لگ گئی تھی تیری کچھ پچھلے پہر آنکھ اے دل
آج سے ہم تیرے نالے سے اثر کھینچتے ہیں
دل کو کچھ تیری توجہ کا بھی طالب پایا
تیری توصیف سے ادب دستِ ہنر کھینچتے ہیں
پروین شاکر
بارِ ہستی ہے جسے خاک بہ سر کھینچتے ہیں
جن چراغوں کو میسر نہیں اس کی محفل
انتظار اس کا سرِ راہگزر کھینچتے ہیں
زندگی پھر تجھے پیش ہے زندانِ دمشق
اشقیا پھر تیرے کانوں سے گہر کھینچتے ہیں
روشِ گل پہ، یہ کس وضع کے صیاد ہیں جو
باندھ کر طائرِ خوں بستہ کے پر کھینچتے ہیں
شہر سے جب بھی وہ جائے تو دعاؤں کا حصار
دیدۂ نم میرے تاحدِ نظر کھینچتے ہیں
جانتے ہیں کہ شکستہ ہے طنابِ امید
خیمۂ جاں تیرے کوچے میں مگر کھینچتے ہیں
تیری خوش نامی کا آتا ہے بہت دل کو خیال
گریہ کرتے ہوئے آواز اگر کھینچتے ہیں
لگ گئی تھی تیری کچھ پچھلے پہر آنکھ اے دل
آج سے ہم تیرے نالے سے اثر کھینچتے ہیں
دل کو کچھ تیری توجہ کا بھی طالب پایا
تیری توصیف سے ادب دستِ ہنر کھینچتے ہیں
پروین شاکر
No comments:
Post a Comment