اے میرے زود رنج تو مسمار آ کے کر
آ کھل کھلا کے سامنے یلغار آ کے کر
مدت سے کوئی کھیل تماشا نہیں ہوا
جادو جگا نیا کوئی کردار آ کے کر
کچھ بھی نہیں یہ روز کے امکان کچھ نہیں
ہے شہرِ پر ملال کی ہر چیز رائیگاں
کچھ اور چارہ گر مجھے بیکار آ کے کر
حالات پر تو چیخنا اب چھوڑ دے رضاؔ
ماتم غمِ جہان کا بازار آ کے کر
محمود رضا سید
No comments:
Post a Comment