آئینہ خانے کو مشکل میں تو ڈالا ہی نہیں
مسکراہٹ کو ابھی اس نے اچھالا ہی نہیں
کون کہتا ہے کہ تُو چھوڑ گیا ہے مجھ کو
سچ تو یہ ہے کہ تجھے دل سے نکالا ہی نہیں
ہم اسی بات پہ درویش بنے پھرتے ہیں
دولتِ بابِ سخن پر کوئی تالہ ہی نہیں
اس کے تو جی میں جو آتا ہے، کیے جاتا ہے
اس کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں
آخری تیری نشانی ہے یہی ”میں“ میری
اب بچا اِس کے سوا کوئی حوالہ ہی نہیں
کیوں بضد ہو کہ شبِ تار کہوں، دن نہ کہوں
زلف کا رنگ سنہری بھی ہے، کالا ہی نہیں
یونہی آزادؔ! کیا نام کو، دکھلاوے کو
تم نے گردن سے مِری طوق نکالا ہی نہیں
مسکراہٹ کو ابھی اس نے اچھالا ہی نہیں
کون کہتا ہے کہ تُو چھوڑ گیا ہے مجھ کو
سچ تو یہ ہے کہ تجھے دل سے نکالا ہی نہیں
ہم اسی بات پہ درویش بنے پھرتے ہیں
دولتِ بابِ سخن پر کوئی تالہ ہی نہیں
اس کے تو جی میں جو آتا ہے، کیے جاتا ہے
اس کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں
آخری تیری نشانی ہے یہی ”میں“ میری
اب بچا اِس کے سوا کوئی حوالہ ہی نہیں
کیوں بضد ہو کہ شبِ تار کہوں، دن نہ کہوں
زلف کا رنگ سنہری بھی ہے، کالا ہی نہیں
یونہی آزادؔ! کیا نام کو، دکھلاوے کو
تم نے گردن سے مِری طوق نکالا ہی نہیں
ادریس آزاد
No comments:
Post a Comment