اے مِری نیند مجھے خواب سے اب یاد میں لا
کنجِ ویراں سے اٹھا خطۂ آباد میں لا
منکرِ صبر نہیں ہیں مگر اے صبر فشاں
صبر کرنے کی دوا کو کسی معیاد میں لا
بکھرے بکھرے ہوئے خاکوں میں ہیں بکھرے سے نقوش
نہ بنا صرف محبت سے عمارت مری جاں
اعتماد اور بھروسے کو بھی بنیاد میں لا
در بدر یوں نہ بھٹکنے دے جنوں کو مجنوں
عشق کا ہاتھ پکڑ کر ابد آباد میں لا
نہ محل میں نہ کسی وادئ کہسار میں اب
عصرِ شیریں کو ذرا کوچۂ فرہاد میں لا
دم ہی گھٹ جائے گا اس ہجر بھرے موسم میں
قاطعِ حبس! مجھے حلقۂ آزاد میں لا
مرقدِ ہجر زداں سے نہ اٹھانا مجھ کو
وہ جو وصلیدہ ہیں مجھ کو انہی افراد میں لا
صرف خوش رنگی نہیں خاصۂ امواسمِ گُل
خوشبوئے وَرْدؔ بھی سن، اس کو بھی کچھ داد میں لا
ورد بزمی
No comments:
Post a Comment