ہُوا یہ کیا کہ خموشی بھی گنگنانے لگی
گئی رُتوں کی ہر اِک بات یاد آنے لگی
زمینِ دل پہ کئی نُور کے مینارے تھے
خیال آیا کسی کا تو دُھند چھانے لگی
خبر یہ جب سے پڑھی ہے، خوشی کا حال نہ پوچھ
دلوں میں لوگوں کے ہمدردیاں ہیں میرے لئے
میں آج خوش ہوں کہ محنت مِری ٹھکانے لگی
بُرا کہو کہ بھلا سمجھو، یہ حقیقت ہے
جو بات پہلے رُلاتی تھی اب ہنسانے لگی
شہریار خان
No comments:
Post a Comment