Saturday, 23 May 2015

دل چیز کیا ہے آپ مری جان لیجیے

دل چیز کیا ہے، آپ مِری جان لیجیے
بس ایک بار میرا کہا، مان لیجیے
اس انجمن میں آپ کو آنا ہے بار بار
دیوار  ودر کو غور سے پہچان لیجیے
مانا کہ دوستوں کو نہیں دوستی کا پاس
لیکن، یہ کیا کہ غیر کا احسان لیجیے
کہئے تو آسماں کو زمیں پر اتار لائیں
مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر ٹھان لیجیے

شہریار خان

No comments:

Post a Comment