گیت
چوری چوری کوئی آئے چپکے چپکے
سب سے چھپ کے خواب کئی دے جائے
آنکھیں ڈالے آنکھوں میں، جانے مجھ سے کیا وہ پوچھے
میں جو بولوں، بولوں کیا، ہنس دوں مجھ کو کچھ نہ سوجھے
ایسے تاکے، دل میں جھانکے، سانس میری رک جائے
چوری چوری کوئی آئے چپکے چپکے
سب سے چھپ کے خواب کئی دے جائے
میٹھے میٹھے بولوں سے، دل پہ ایسا جادو ڈالے
کھوئی کھوئی جاؤں میں، جو بھی چاہے منوا لے
مجھ کو چومے، دل تو جھومے، آنکھ مگر جھک جائے
چوری چوری کوئی آئے
چوری چوری کوئی آئے چپکے چپکے
سب سے چھپ کے خواب کئی دے جائے
بیٹھی بیٹھی سوچوں میں، وہ تو چل دے مجھ کو ڈس کے
مجھ کو مار ڈالے نہ، اپنے بازوؤں میں کس کے
دل جو دھڑکے، ایسے دھڑکے، ایک نشہ چھا جائے
چوری چوری کوئی آئے
چوری چوری کوئی آئے چپکے چپکے
سب سے چھپ کے خواب کئی دے جائے
جاں نثار اختر
No comments:
Post a Comment