Tuesday, 1 December 2015

قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلے

قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلے
آج محفل میں تِرے نام پہ پیمانے چلے
ابھی تُو نے دلِ شوریدہ کو دیکھا کیا ہے
موج میں آئے تو طوفانوں سے ٹکرانے چلے
دیکھیں اب رہتا ہے کس کس کا گریباں ثابت
آج ہر سمت سے پر سوختہ پروانے چلے
پھر کسی جشن چراغاں کا گماں ہے شاید
آج ہر سمت سے پر سوختہ پروانے چلے
یہ مسیحائی بھی اک طرفہ تماشا ہے کہ جب
دم الٹ جائے تو وہ زخموں کو سہلانے چلے
جس نے الجھایا ہے کتنے ہی دلوں کو یارو
ہم بھی اس زلفِ گِرہ گِیر کو سلجھانے چلے

احمد راہی

No comments:

Post a Comment