پروگرام
اے شخص اگر جوش کو تُو ڈھونڈنا چاہے
وہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا
اور صبح کو وہ ناظرِ نظارۂ قدرت
طرفِ چمن و صحنِ بیاباں میں ملے گا
اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانی
اور شام کو وہ مردِ خدا، رندِ خرابات
رحمت کدۂ بادہ فروشاں میں ملے گا
اور رات کو وہ خلوتئ کاکل و رخسار
بزمِ طرب و کوچۂ خوباں میں ملے گا
اور ہو گا کوئی جبر، تو وہ بندۂ مجبور
مُردے کی طرح کلبۂ احزاں میں ملے گا
جوش ملیح آبادی
No comments:
Post a Comment