یہ بارِ فلک ہم نے زمیں پر نہیں رکھا
تھک کر کسی کاندھے پہ کبھی سر نہیں رکھا
اس نے نے بھی ہواؤں کے ابھی رخ نہیں بدلے
میں نے بھی چراغوں کو بجھا کر نہیں رکھا
میں نے بھی اسے خار سے تشبیہ نہیں دی
کیوں ٹھوکریں لگتی ہیں کہ جب ہم نے کبھی بھی
رستے میں کسی کے کوئی پتھر نہیں رکھا
تاریخ سے واقف ہے جو بیٹے کا انہوں نے
رکھا ہے علی نام، سکندر نہیں رکھا
نواز دیوبندی
No comments:
Post a Comment