Friday, 21 April 2017

کیا ہو جو اس شدید نفرت کے دور میں کسی سے بے پناہ محبت کی جائے

کیا ہو 
جو اس شدید نفرت کے دور میں
کسی سے بے پناہ محبت کی جائے
اور اس محبت کی پاداش میں
لوگ چوراہے پر سنگسار کر دیں
یا حکومت پھانسی کی سزا دے
یا ہمیں ہی ایک دن
انتہائی مایوسی کے عالم میں
خودکشی کر لینا
زیادہ پرسکون عمل معلوم ہو

تصنیف حیدر

No comments:

Post a Comment