آپ سے شرحِ آرزو تو کریں
آپ تکلیفِ گفتگو تو کریں
وہ نہیں ہیں جو وہ کہیں بھی نہیں
آئیے دل میں جستجو تو کریں
اہلِ دنیا مجھے سمجھ لیں گے
رنگ و بو کیا ہے یہ تو سمجھا دو
سیرِ دنیائے رنگ و بو تو کریں
وہ اُدھر رخ اِدھر ہے میت کا
لوگ فانؔی کو قبلہ رو تو کریں
فانی بدایونی
No comments:
Post a Comment