چراغِ فکر تجھے بھی بجھانے والا ہوں
میں ایک وہم پر ایمان لانے والا ہوں
اکیلا بیٹھ گیا کرسیاں سجا کر میں
اب ان کو ایک کہانی سنانے والا ہوں
میں سوچتا ہوں جلا دوں تمہاری دنیا کو
میں آنے والا ہوں ساحل سے دیکھنے والو
اور اپنے ساتھ میں طوفان لانے والا ہوں
خود اپنی راہ میں کانٹے بچھائے تھے عمارؔ
اب اپنی راہ میں پلکیں بچھانے والا ہوں
عمار اقبال
No comments:
Post a Comment