Saturday, 8 April 2017

داغ لہو کے خاروں پر

داغ لہو کے خاروں پر
خاک ایسے گلزاروں پر
تیرے خاک نشینوں کی
آنکھ لگی ہے تاروں پر
کس کے لہو کے چھینٹے ہیں
زنداں کی دیواروں پر
ایک اداسی، ایک سکوت
کیا پھولوں، کیا خاروں پر
دل میں امیدیں یوں ہیں سیفؔ
جیسے پھول مزاروں پر

سیف الدین سیف

No comments:

Post a Comment