Friday, 4 December 2015

مرے پیار کو تم بھلا تو نہ دو گے

گیت

میرے پیار کو تم بھلا تو نہ دو گے
کہیں دوست بن کے دغا تو نہ دو گے
تمہیں دیکھنے کو ترستا رہوں میں
محبت میں ایسی سزا تو نہ دو گے
کسی اور کا نام تم دل پہ لکھ کے
میرا نام دل سے مٹا تو نہ دو گے
میرے پیار کا خط جو آئے گا قاصد
اسے چاک کر کے جلا تو نہ دو گے

چراغ جے پوری

No comments:

Post a Comment