Friday, 4 December 2015

پہلے ہمدرد بنے گا مجھے معلوم نہ تھا

پہلے ہمدرد بنے گا مجھے معلوم نہ تھا
پھر جفائیں بھی کرے گا مجھے معلوم نہ تھا
میرا ہمدرد، مِرا دوست، مِرا ہمراہی
کبھی دشمن بھی بنے گا مجھے معلوم نہ تھا
دیکھ کر جو مِری صورت کو جیا کرتا تھا
میرے سائے سے بچے گا مجھے معلوم نہ تھا
میں نے دل میں جو جلایا تھا محبت کا چراغؔ
غیر کے گھر میں جلے گا مجھے معلوم نہ تھا

چراغ جے پوری

No comments:

Post a Comment