Wednesday, 2 December 2015

نہ میکشوں کا وہ گلشن رہا نہ لالہ رہا

ہُو 

نہ میکشوں کا وہ گلشن رہا نہ لالہ رہا
نہ زاہدوں کا وہ زاہد ہزار سالہ رہا
نہ کوئی دفترِ آداب کا رہا نسخہ
نہ کوئی مصحفِ انداز کا رسالہ رہا
نہ سوز و ساز کا قائم رہا مقولہ کوئی
نہ علم و عقل کا باقی کوئی مقالہ رہا
نہ اہلِ عیش کے وہ دلفریب لحن رہے
نہ اہلِ درد کا وہ جانگداز نالہ رہا
حریمِ کیف میں تاریخِ رفتگاں بن کر
رہا تو حضرتِ ساقی کا اک پیالہ رہا

جوشؔ ملیح آبادی

No comments:

Post a Comment