Sunday, 20 December 2015

جشن غم حیات منانے نہیں دیا

جشنِ غمِ حیات منانے نہیں دیا 
اس مفلسی نے زہر بھی کھانے نہیں دیا
ہم نے جو سادہ لوحی میں کھایا کوئی فریب
پھر وہ فریب اوروں کو کھانے نہیں دیا
آندھی نے روشنی کی حمایت تو کی بہت
لیکن کوئی چراغ جلانے نہیں دیا 
اک آدھ گھر تو جل گیا، پر شہر بچ گیا
اب کے دِئیے کا ساتھ ہوا نے نہیں دیا 
راضی تھا میں بھی اور مِرا دشمن بھی صلح پر
کچھ دوستوں نے ہاتھ ملانے نہیں دیا 

نواز دیوبندی

No comments:

Post a Comment