گیت
انجمن انجمن شناسائی
دل کا پھر بھی نصیب تنہائی
خشک آنکھوں سے عمر بھر روئے
ہو نہ جائے کسی کی رسوائی
جب کبھی تم کو بھولنا چاہا
جب کسی نے مزاجِ غم پوچھا
دل تڑپ اٹھا، آنکھ بھر آئی
جذبۂ دل کا اب خدا حافظ
حسن محتاج، عشق سودائی
طفیل ہوشیار پوری
No comments:
Post a Comment