فلمی گیت
دیوانہ ہوا بادل ساون کی گھٹا چھائی
یہ دیکھ کے دل جھوما لی پیار نے انگڑائی
دیوانہ ہوا بادل ساون کی گھٹا چھائی
یہ دیکھ کے دل جھوما لی پیار نے انگڑائی
ایسی تو میری تقدیر نہ تھی تم سا جو کوئی محبوب ملے
دل کیوں نہ بنے پاگل، کیا تم نے ادا پائی
یہ دیکھ کے دل جھوما لی پیار نے انگڑائی
دیوانہ ہوا بادل
جب تم سے نظر ٹکرائی صنم، جذبات کا اک طوفان اٹھا
تنکے کی طرح میں بہہ نکلی، سیلاب میرے روکے نہ رکا
جیون میں مچی ہلچل، اور بجنے لگی شہنائی
یہ دیکھ کے دل جھوما لی پیار نے انگڑائی
دیوانہ ہوا بادل
ہے آج نئے ارمانوں سے آباد میرے دل کی نگری
برسوں سے خزاں کا موسم تھا ویران بڑی دنیا تھی میری
ہاتھوں میں تیرا آنچل، آیا کہ بہار آئی
یہ دیکھ کے دل جھوما لی پیار نے انگڑائی
دیوانہ ہوا بادل
ایس ایچ بہاری
شمس الہدیٰ بہاری
No comments:
Post a Comment