Sunday, 6 December 2015

مرے آئینے میں نہ دیکھئے کسی ایسے ویسے ملال کو

مِرے آئینے میں نہ دیکھیے کسی ایسے ویسے ملال کو 
میں غبار کر کے اڑا چکا کئی قیمتی مہ وسال کو 
مِری رات میں ہے جو روشنی اسی اسم کا یہ طلسم ہے
اسی واسطے تو بجھا دیا ہے ہر اک چراغ وصال کو 
مجھے نجدِ خواب میں چھوڑ کر کوئی شخص کب کا بچھڑ گیا 
مِری وحشتوں کی خبر اگر ہے تو صرف اس کے غزال کو 
میں دکھوں کی شمعیں جلاؤں گا مگر اس طرح کہ دھواں نہ ہو 
میں سوال میں نہ اٹھاؤں گا کبھی اپنے دستِ کمال کو 
جنہیں منظروں میں کسی کمی کا گلہ ہے ربِ کریم سے 
سو انہوں نے دیکھا نہیں ابھی تِرے روپ کو تِری چال کو 

اسعد بدایونی

No comments:

Post a Comment