Wednesday, 2 December 2015

ہم دونوں مل کے کاغذ پہ دل کے

فلمی گیت

ہم دونوں مِل کے کاغذ پہ دل کے
چِٹھی لکھیں گے جواب آئے گا

چِٹھی کے لفافے پہ نام کیا لکھیں گے
نام چھوڑو، پوچھو کہ پیغام کیا لکھیں گے
لکھیں گے کہ چٹھی ملتے ہی چلے آؤ
باغوں میں پھولوں کے کھلتے ہی چلے آؤ
چمکیں گے تارے دل میں ہمارے
اور بن کے وہ مہتاب آئے گا

وعدہ تھا تمہارا دو گے تم اک نشانی
دوں گا ابھی تو ہے باقی ساری زندگانی
جب ہم نہ ہوں گے تب شاید یہ بات ہو
ہو سکتا ہے آج ہی وہ پیار بھری رات ہو
ہے وہ سفر میں، اس سُونے گھر میں
بن کے مہمان وہ جناب آئے گا

ہم دونوں مِل کے کاغذ پہ دل کے
چِٹھی لکھیں گے جواب آئے گا

آنند بخشی

No comments:

Post a Comment