Sunday 1 December 2019

آدم نو کا ترانۂ سفر

آدمِ نو کا ترانۂ سفر

فریب کھاۓ ہیں رنگ و بُو کے سراب کو پوجتا رہا ہوں
مگر نتائج کی روشنی میں، خود اپنی منزل پہ آ رہا ہوں
جو دل کی گہرائیوں میں صبح ظہور آدمؑ سے سو رہی تھیں
میں اپنی فطرت کی ان خدا داد قوتوں کو جگا رہا ہوں
میں سانس لیتا ہوں ہر قدم پر کہ بوجھ بھاری ہے زندگی کا
ٹھہر ذرا گرم رو زمانے! کہ میں تیرے ساتھ آ رہا ہوں
طلسمِ فطرت بھی مسکراتا ہے میری افسوں طرازیوں پر
بہت سے جادو دکھا چکا ہوں، بہت سے جادو جگا رہا ہوں
یہ مہرِ تاباں سے کوئی کہہ دے کہ اپنی کرنوں کو گن کے رکھ لے
میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوں

جمیل مظہری

No comments:

Post a Comment