Monday, 23 December 2019

یاد کا موسم

یاد کا موسم

سوچ کے بے کنار صحرا میں
دُھول اڑاتا ہے
یاد کا موسم 
اپنی بے صرفہ آنکھ ایسے میں
زندگی کے ورق الٹتی ہے
جیسے
بارش میں بھیگتی چڑیا
گھونسلے کی طرف پلٹتی ہے

محسن نقوی

No comments:

Post a Comment