خواب آنکھوں میں سجانا چھوڑ دے
ریت پہ دیوار اٹھانا چھوڑ دے
چھوڑ دے اس بے وفا کی آرزو
پتھروں سے دل لگانا چھوڑ دے
ذہن کہتا ہے زمانے کو بدل
دشمنوں کی دشمنی پہ رکھ یقیں
دوستوں کو آزمانا چھوڑ دے
رات کی تنہائیوں میں بیٹھ کر
بانسری عاؔرف بجانا چھوڑ دے
عارف شفیق
No comments:
Post a Comment