Wednesday 4 December 2019

چلی رے چلی رے چلی رے

فلمی گیت

چلی رے چلی رے چلی رے
بڑی آس لگا کے چلی رے
میں تو دیس پیا کے چلی رے

پیار سے ناتا جوڑا میں نے
اپنوں سے مُکھ موڑ کے
انجانی راہوں پہ نکلی
لاج کا بندھن توڑ کے
اپنوں نے روکا، غیروں نے ٹوکا
میں نہ کسی سی ٹلی رے
چلی رے چلی ری چلی رے
میں دیس پیا کے چلی رے

پتھریلی راہوں پہ چلتے
پڑ گئے چھالے پاؤں میں
کون سا رستہ لے جائے گا
مجھے پیا کے گاؤں میں
کوئی بتا دے، مجھ کو دکھا دے
میرے سیاں کی گلی رے
چلی رے چلی رے چلی رے
میں تو دیس پیا کے چلی رے

تنویر نقوی

No comments:

Post a Comment