Wednesday 4 December 2019

بڑی مشکل سے ہوا تیرا میرا ساتھ پِیا

فلمی گیت

بڑی مشکل سے ہُوا تیرا میرا ساتھ پِیا
ورنہ تیرے بنا بے رنگ تھے دن رات پیا

آئی ملنے کی گھڑی ترسے ہوئے نین میرے
تیری کیا بات ہے، تُو جب بھی ملے چین ملے
رہے سنگ سنگ تیرے خوشیوں کی بارات پیا
بڑی مشکل سے ہوا تیرا میرا ساتھ پیا

اپنے چرنوں میں سدا رکھنا مجھے مِیت میرے
دیوتا بن کے تیرے واسطے ہیں سب گیت میرے
بس یونہی ہوتی رہے پیار کی برسات پیا
بڑی مشکل سے ہوا تیرا میرا ساتھ پیا

سامنے تُو جو رہے غم بھی ہے منظور مجھے
تجھ کو الفت کی قسم کرنا نہیں دور مجھے
میرے جیون کی خوشی اب ہے تیرے ہاتھ پیا
بڑی مشکل سے ہوا تیرا میرا ساتھ پیا

تنویر نقوی

No comments:

Post a Comment