فلمی گیت
مجھ کو آواز دے تُو کہاں ہے
تیرے بِن سُونا سُونا جہاں ہے
پہلے دیوانہ مجھ کو بنایا
پھر محبت سے دامن چھڑایا
آہ دل میں ہے، لب پہ فغاں ہے
کتنی سنسان ہیں یہ جائیں
آ کہ تنہائیاں ڈس نہ جائیں
ہر طرف اک ہُو کا سماں ہے
تیرے بِن سُونا سُونا جہاں ہے
تنویر نقوی
No comments:
Post a Comment