Thursday, 22 August 2013

جھوٹا

 جھوٹا 

وہ کہتا تھا
ہتھیلی پر خزاں رُت میں
 مِرا جب نام لکھو گے
 تو تم خُوشبو کی صُورت میں
 مجھے نزدیک پاؤ گے
 اسے شاید خبر ہو گی
 خزاں رُت میں ہتھیلی پر
 ہمیشہ خار اُگتے ہیں

فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment