یہ آرزُو ہے کہ جب بھی گلے لگاؤں اُسے
حصارِ زِیست سے باہر نکال لاؤں اسے
وہ جل رہا تھا کڑی دُھوپ کی تمازت میں
مِلا جو اب تو اوڑھا دوں گا اپنی چھاؤں اسے
یہ عشق بھی ہے عجب امتحانِ عہدِ وفا
وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اسے
وہ شہر شہر چراغاں سہی مگر اِک دن
ہوائیں یاد دلائیں گی اپنا گاؤں اسے
وہ اپنے خواب میں شاید مُجھی کو دیکھتا ہو
میں تشنہ لب سہی سوتے میں کیا جگاؤں اسے
حمایت علی شاعر
حصارِ زِیست سے باہر نکال لاؤں اسے
وہ جل رہا تھا کڑی دُھوپ کی تمازت میں
مِلا جو اب تو اوڑھا دوں گا اپنی چھاؤں اسے
یہ عشق بھی ہے عجب امتحانِ عہدِ وفا
وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اسے
وہ شہر شہر چراغاں سہی مگر اِک دن
ہوائیں یاد دلائیں گی اپنا گاؤں اسے
وہ اپنے خواب میں شاید مُجھی کو دیکھتا ہو
میں تشنہ لب سہی سوتے میں کیا جگاؤں اسے
حمایت علی شاعر
No comments:
Post a Comment