کوئی شخص کب سے بسا ہوا مِرے شہرِ جاں میں عجیب ہے
جو خزاں کی راہ میں یار ہے، جو گلاب رُت میں رقیب ہے
میں چراغ بن کے جلوں تو کیا، سرِ شاخِ سبز کھِلوں تو کیا
یہ ہوا جو میرے جلَو میں ہے، یہ زیاں جو میرا نصیب ہے
نہ کوئی کِرن مِری راہ میں، نہ وہ چاند چہرہ نگاہ میں
مِرا دشت کتنا طویل ہے، مِری رات کتنی مہیب ہے
وہ قریب تھا تو نظر میں تھا کئی آسمانوں کا فاصلہ
وہ جو مجھ سے دور چلا گیا تو کھُلا کہ کتنا قریب ہے
مِری شاعری، مِری داستاں، ہے بِنائے رنجشِ دوستاں
مِرا فن نہیں مِرا چارہ گر، مِرے واسطے یہ صلیب ہے

اسعد بدایونی
No comments:
Post a Comment