Friday, 8 May 2015

تم ڈھونڈنے چلے ہو مقدر کرائے پر

تم ڈھونڈنے چلے ہو مقدر کرائے پر
ملتے ہیں اس نگر میں تو خنجر کرائے پر
منظور ہے بہن کی اگر رخصتی تجھے
لے آ کسی دکان سے زیور کرائے پر
آخر منیرؔ وہ بھی تو بیٹی کسی کی تھی
اٹھتی رہی جو رات کو اکثر کرائے پر

منیر راہی

اگر کہیں سے یہ مکمل غزل مل سکے تو کیا ہی بات ہو

No comments:

Post a Comment