غمِ دل کسی سے چھُپانا پڑے گا
گھڑی دو گھڑی مُسکرانا پرے گا
یہ آلامِ ہستی، یہ دَورِ زمانہ
تو کیا اب تمہیں بھُول جانا پڑے گا
بہت بچ کے نکلے مگر کیا خبر تھی
ابھی مُنکرِ عشق ہے یہ زمانہ
جو دیکھا ہے ان کو دِکھانا پڑے گا
چلو مئے کدے میں بسیرا ہی کر لیں
نہ آنا پڑے گا، نہ جانا پڑے گا
نہ ہو گا کبھی فیصلہ کُفر و دِیں کا
تمہیں رُخ سے پردہ ہٹانا پڑے گا
نہیں بھُولتا سیفؔ! عہدِ تمنّا
مگر رفتہ رفتہ بھُلانا پڑے گا
سیف الدین سیف
No comments:
Post a Comment