Tuesday 18 February 2014

رنگ دکھلاتی ہے کیا کیا عمر کی رفتار بھی

رنگ دِکھلاتی ہے کیا کیا عمر کی رفتار بھی
بال چاندی ہو گئے، سونا ہُوئے رخسار بھی
درد کے جھونکوں نے اب کے دل ہی ٹھنڈا کر دیا
آگ برساتا تھا آگے دیدۂ خوں بار بھی
بیٹھے بیٹھے جانے کیوں بیتاب ہو جاتا ہے دل
پوچھتے کیا ہو میاں، اچھا بھی ہوں بیمار بھی
شوقِ آزادی لیے جاتا ہے منزل سے پرے
روکتی ہے ہر قدم آوازِ پائے یار بھی
سادگی سے تم نہ سمجھے ترکِ دنیا کا سبب
ورنہ وہ درویش تھے پردے میں دنیادار بھی
کس طرح گزرے گا ناصرؔ فرصتِ ہستی کا دن
جم گیا دیوار بن کر سایۂ دیوار بھی

ناصر کاظمی

No comments:

Post a Comment