Wednesday, 19 February 2014

بے خودی بخدا بڑھے اس سے

بے خودی بَخدا بڑھے اِس سے
تیری خوشبو شراب لگتی ہے
اپنی قسمت پہ اب نہ چھوڑیں گے
اپنی قسمت خراب لگتی ہے
جن کو تڑپائے بھوک راتوں میں
ان کو روٹی عذاب لگتی ہے
جس کو انجام تک پڑھے نہ بنے
زندگی وہ کتاب لگتی ہے
ہو گئی ختم دل کی بے چینی
اب برائی ثواب لگتی ہے
چوٹ دے دے کے پوچھتے ہیں نویدؔ
آپ کو بھی جناب لگتی ہے

ابن منیب
نوید رزاق بٹ

No comments:

Post a Comment