میں نے جو گیت ترے پیار کی خاطر لکھے
فن کار
میں نے جو گِیت تِرے پیار کی خاطر لکھے
آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں
آج دُکان پہ نیلام اُٹھے گا ان کا
تُو نے جن گیتوں پہ رکھی تھی محبت کی اساس
آج چاندی کے ترازُو میں تُلے گی ہر چیز
میرے افکار، مِری شاعری، میرا احساس
جو تِری ذات سے منسُوب تھے ان گیتوں کو
مفلسی جنس بنانے پر اُتر آئی ہے
بُھوک، تیرے رُخِ رنگیں کے فسانوں کے عوض
چند اشیائے ضرورت کی تمنا ہے
دیکھ اس عرصہ گہِ محنت وہ سرمایہ ہیں
میرے نغمے بھی مِرے پاس نہیں رہ سکتے
تیرے جلوے کسی زردار کی میراث سہی
تیرے خاکے بھی مِرے پاس نہیں رہ سکتے
آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں
میں نے جو گیت تیرے پیار کی خاطر لکھے
آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں
آج دُکان پہ نیلام اُٹھے گا ان کا
تُو نے جن گیتوں پہ رکھی تھی محبت کی اساس
آج چاندی کے ترازُو میں تُلے گی ہر چیز
میرے افکار، مِری شاعری، میرا احساس
جو تِری ذات سے منسُوب تھے ان گیتوں کو
مفلسی جنس بنانے پر اُتر آئی ہے
بُھوک، تیرے رُخِ رنگیں کے فسانوں کے عوض
چند اشیائے ضرورت کی تمنا ہے
دیکھ اس عرصہ گہِ محنت وہ سرمایہ ہیں
میرے نغمے بھی مِرے پاس نہیں رہ سکتے
تیرے جلوے کسی زردار کی میراث سہی
تیرے خاکے بھی مِرے پاس نہیں رہ سکتے
آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں
میں نے جو گیت تیرے پیار کی خاطر لکھے
ساحر لدھیانوی
No comments:
Post a Comment